سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین

ڈنمارک (ریپبلکن نیوز) یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے لیے 50 سے 65 سال کے 25 ہزار کے قریب خواتین و مرد سے شوقیہ یا عادتاً سائیکل چلانے کے بارے میں پوچھا اور ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نوٹ کیا گیا۔

ماہرین نے سروے کے بعد انکشاف کیا کہ اعدادوشمار کے تحت سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ سائیکل چلانے اور ذیابیطس کو روکنے کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے اور جتنی زیادہ آپ سائیکل چلائیں گے یہ موذی مرض آپ سے اتنا ہی دور ہوجائے گا۔

ماہرین نے سروے کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ خواہ آپ کی عمر 40 سال ہو یا پھر 60، سائیکل چلانے سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close