پٹ فیڈر اور سوئی میں شدید گولہ باری

​ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیر بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر اور سوئی کے قریبی علاقوں میں عام آبادیوں پر فورسز کی گولہ باری، تفصیلات کے مطابق آج صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی عدالت میں پیشی کے سلسلے سوئی میں پہنچے ہے جہاں وہ کل مقامی عدالت میں پیش ہونگے صوبائی وزیر کی آمد کے بعد سیکورٹی فورسز نے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے سوئی کے ارد گرد کے علاقوں میں اندھادھند بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں پٹ فیڈر میں ایک گھر پر مارٹر کا گولا گرنے سے دو اونٹ ہلاک ہوگئے واضع رہے کہ صوبائی وزیر پر سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں کئی جان لیوا حملے ہوچکے ہیں جن کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کی تھی ان حملوں کے بعد ضلع ڈیرہ بگٹی میں حکومتی عمل داری پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے ادارے امن و امان کی مد میں اربوں روپے کا بجٹ لیتے ہیں مگر آج بھی اتنے اعلی عہدے پر فائز وزیر  بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close