نائیجریا میں بوکوم حرام کا گاؤں پر حملہ، 18 خواتین ہلاک

Boko Haramنائیجیریا (ریپبلکن نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتا ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نائیجیریا کے گاؤں میں بوکو حرام نے متعدد بار حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے جب کہ حملوں کے دوران سیکڑوں خواتین کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close