وٹس ایپ گولڈ دھوکہ ہے

Whatsappgold`

رپورٹ (ریپبلکن نیوز) یہ بات عام سننے میں آتی ہے کہ “واٹس ایپ گولڈ” صرف دنیا کی مشہور ترین شخصیات ہی استعمال کرتی ہیں، مگر حال ہی میں عام صارفین کو بھی ایک میسج موصول ہونے لگا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ گولڈ استعمال کرنے کا خصوصی موقع دیا جا رہا ہے اور اب وہ بھی اس خاص سروس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ،تو واٹس ایپ گولڈ کا نام بھی ضرور سن رکھا ہو گا اور شاید اسے استعمال کرنے کی تمنا بھی رکھتے ہوں گے۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر آپ کو اپنی واٹس ایپ اپ گریڈ کر کے واٹس ایپ گولڈ میں بدلنے کا میسج موصول ہو، تو اس کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں کیونکہ یہ آپ کا موبائل فون ہیک کرنے کی سازش ہے۔ اخبار “دی میٹرو” کی رپورٹ کے مطابق ہیکروں کی طرف سے صارفین کو ایک میسج بھیجا جاتا ہے، جس میں لکھا جاتا ہے ۔ آخر کار واٹس ایپ کا خفیہ گولڈن ورژن لیک ہو گیا ہے۔ یہ ورژن صرف مشہور شخصیات استعمال کرتی ہیں۔ اب آپ بھی اسے استعمال سکتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ گولڈ اپ گریڈ نامی کوئی چیز حقیقت میں موجود نہیں بلکہ اس میسج پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ جو چیز ڈائون لوڈ کریں گے ۔ دراصل وہ ایک وائرس ہے جو آپ کے موبائل فون کا کنٹرول ہیکروں کے حوالے کر دے گا۔ اکثر صارفین اس پیشکش کو واٹس ایپ گولڈ اپ گریڈ کا نادر موقع جان کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور اپنے قیمتی ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کو اس فریب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کا کوئی میسج موصول ہو، تو اسے کھولے بغیر ڈیلیٹ کر دیں-

مزید خبریں اسی بارے میں

Close