بلوچستان ہائی کورٹ میں نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے ۔ بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے لگائے جانے والے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ چھٹے روز میں داخل لیکن تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیںآرہا ہے ۔ بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا کہ میڈیا بلوچستان کی تعلیمی مسئلے پر مکمل جانب دار ہوکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ پرنٹ اور الیکڑنک میڈیا حکومت کی نااہلی کو چھپانے کے لئے طلبا ء کے احتجاج ؂اور بھوک ہڑتالی کیمپ کو کوریج نہیں دے رہے ہیں جس سے میڈیا کا کرداد مزید مشکوک ہوتا جارہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے بہت جلد بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔ بلوچستان میں نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے بلوچستان کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسئلے کا تعلق براہراست بلوچستان کی مستقبل سے ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close