بلوچستان لبریشن فرنٹ اور لشکرِ خراسان کے مابین جھڑپ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتایا کہا کہ
کل 15 دسمبر بروز ہفتہ کو ضلع کیچ میں پیدارک کے علاقے زرین کہور میں سرمچاروں اور داعش کے لشکر خراسان کے ساتھ ایک جھڑپ ہوا۔

جھڑپ میں لشکر خراسان کے کارندے اپنی ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ سرمچاروں نے موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ ان علاقوں میں پاکستان کی سرپرستی میں لشکر خراسان کے کارندے سرگرم ہیں اور انہیں بلوچ قوم کے خلاف بلوچ نسل کشی میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close