دشت:فرعونی لشکر نے دوران فوجی کاروائی دو بچوں سمیت سات بلوچ فرزندوں کو اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) پاکستانی قابض افواج نے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بلوچ چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے بہت سے افراد کو اغواء کرلیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے مختلف علاقوں میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے گھر گھرتلاشی لیتے ہوئے بلوچ چارد و چار دیواری کی تقدس کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے بلوچ خواتین اور بچوں کو زدوخوب کیا اور گھروں میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کی تیاریاں،مزید فوجی دستوں کی آمد

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق آج صبح ہونے والے فورسز کی کارروائیوں میں فرعونی لشکر نے بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوران فوجی کاروائی دو بچوں سمیت سات افراد کو اغواء کیا گیا۔ جن کی شناخت 12 سالہ عبدل ولد غلام جان، 13 سالہ ظہور ولد سلیمان، چراگ ولد حسن، عجاز ولد غلام حبیب، ناصر ولد جلال خان اور نعیم ولد حیدر، وحید ولد غلام، بلال ولد غفور اور اکرم ولد امیتان سے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close