فورسز پر حملے،متعدد ہلاک،ٹینک تبا،بی آراے نے ذمہ داری قبول کرلی

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان میں سب سے متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب بی آر اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کی شے زنگی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اس کے علاوہ مند میں چوکاپ چوکی پر بھی راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے ایک اورکاروائی میں تربت سے تمپ جانے والے پاکستانی فورسز کی کانوائے کو آزیان کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک منی ٹینک تباہ ہوا جبکہ اس میں سوار اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ۔سرباز بلوچ نے کہا کہ انکی کاروائیاں سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker