ایران سے جوہری معاہدے کی مکمل تنسیخ ممکن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ایران سے 2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے کی مکمل ’’ تنسیخ ممکن‘‘ ہے۔ وہ پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام پر قدغنوں سے متعلق اس فریم ورک سمجھوتے کی تصدیق سے انکار کرچکے ہیں اور اس کے مستقبل کا فیصلہ کانگریس پر چھوڑ دیا ہے۔

انھوں نے سوموار کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ میں شدت سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں اب فائدہ لینے سے تھک گیا ہوں‘‘۔

انھوں نے ایران سے جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا :’’اس کو ممکنہ طور پر مکمل طور پر منسوخ کیا جاسکتا ہے ۔یہ واقعتاً ممکن ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کا بہت زیادہ امکان ہے‘‘۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close