دشت سے پاکستانی فورسز نے باپ کو بیٹے سمیت اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کےتحصیل دشت سے پاکستانی مسلح افواج نے دوران چھاپہ باپ کو بیٹے سمیت اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے کلیرو میں پاکستانی فورسز نے دوران کاروائی ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے باپ کو بیٹے سمیت اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مغویان کی شناخت بیگ محمد ولد قادر بخش اور اسکے بیٹے میراس سے ہوگئی ہےجو دشت کلیرو کے رہائشی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close