فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کو بھائی نے قتل کر دیا

ملتان(ری پبلکن نیوز) سوشل میڈیا میں اپنی بے باک وڈیوز اور متنازع بیانات کے حوالے سے معروف قندیل بلوچ (فوزیہ عظیم) کو ان کے بھائی نے مبینہ طور پر قتل کردیا ہے۔

آر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل بلوچ اپنے والد کی عیادت کے لیے ایک ہفتے سے موجود تھیں، قندیل بلوچ کے والدین نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس کے مطابق قندیل کو ان کے بھائی وسیم نے قتل کیا ہے، ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔

قندیل بلوچ کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹے وسیم گھر کی چھت پر جب کہ قندیل بلوچ نیچے کمرے میں سوئی تھی ۔ صبح 10 بجے تک جب قندیل نہ جاگی تو وہ انہوں نے قندیل کا جائزہ لیا ، جس پر پتہ چلا کہ وہ مرچکی ہے۔ واقعے کے بعد اس کا بھائی وسیم غائب ہے جو کہ رات 3 بجے نیچے اترا تھا۔ وسیم جاتے ہوئے قندیل کا موبائل فون اور اس کی پاس موجود پیسے بھی لے گیا ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close