ماما قدیر کے ویڈیو بیان سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے کوئی تعلق نہیں۔ نصراللہ بلوچ

Nasrullahکوئٹہ(ریپبلکن نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماما قدیر بلوچ کا وڈیو پیغام جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا میں نمودار ہوا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کوئی تعلق نہیں یہ ماما قدیر بلوچ کا انفرادی فعل ہے اس حوالے سے ماما قدیر سے مذکورہ وڈیڈیو کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی تو انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ یہ ان کا انفرادی مسئلہ ہے اس کا وہ خود جوابدہ ہے اور اس سے تنظیم کا کوئی واسطہ نہیں نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز VBMP))ایک غیر سیاسی اور انسانی حقوق کی بنیاد پر کام کرتا ہے جو پرامن طریقے سے لاپتہ بلوچوں کی حکومتی اداروں کے ہاتھوں اغواء نما گرفتاریوں ،مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی کی روک تھام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے ہمارے لئے تمام بلوچ سیاسی کارکن اور سیاسی رہنما ء قابل احترام ہیں لاپتہ بلوچ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے لواحقین VBMPکے پلیٹ فارم سے حکومتی اور غیر حکومتی تنظیموں اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں تک رسائی حاصل کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے محو جدوجہد ہیں لہذا تنظیم کا کسی سوچ یا نظریہ کے ساتھ متفق ہو نا ہرگز نہیں بلکہ تنظیم کا وجود کے ہی دن یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی سیاسی ،قبائلی یا دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی جس پر تنظیم آج بھی سختی سے کاربند ہے کیونکہ مداخلت کی صورت میں تنظیمی امور میں خلل کا امکان نا قابل رد ہے ہے۔اس لئے یہ وضاحت یہاں ضروری ہے کہ وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کا ممبر کوئی سیاسی یا دیگر اقدامات جو کہ تنظیمی امور سے مماثلت نہ رکھے اٹھائے گا تو وہ اس کا ذاتی فعل ہوگا نہ کہ تنظیم کااس سے کسی قسم کا تعلق ہے ،تنظیم اپنی تمام تر توانائیوں کو صر ف اور صرف لاپتہ بلوچوں ،مسخ شدہ لاشوں کی روک تھام اور انسانی حقوق کی بلوچستان میں تحفظ کے لئے بروئے کار لاتا رہا ہے اور لاتا رہے گا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close