کوئٹہ: دہشتگردوں سے کم ریاستی اداروں سے زیادہ ڈر لگتا ہے۔ مسیحی برادری

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسیحی برادری کو ریاستی اداروں کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہے۔ کیونکہ کوئٹہ میں مسیحی برادری پر ایک مہینے میں دو بڑے حملے ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ کے بيتھل ميموريل ميتھوڈسٹ چرچ کے پادری سائی زمن بشير کا کہنا ہے کہ دھمکیوں اور ممکنہ حملوں کے پیش نظر انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے گھروں میں رہے۔

کوئٹہ میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسیحی برادری کا ایک گروپ چرچ سے نکلا تو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو لوگ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگر کئی لوگ زخمی ہوئے۔ مسیحیوں کا کہنا ہے کہ انہیں دہشتگردوں سے کم ریاستی اداروں سے زیادہ ڈر لگتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker