بی آر اے اور یو بی اے کا ڈیرہ بگٹی میں مشترکہ کاروائی

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان کے  اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے ایک مشترکہ کاروائی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمبھور میں جانہی کے مقام پر پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں چاکر پشت کے مقام پرپاکستانی آرمی کے پیدل گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا اس حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close