مختلف کاروائیوں میں اغوا کیئے گئے تین بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں مختلف کاروائیوں میں اغوا کئے گئے لوگوں میں سے تین لوگ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ریپبلکن نیوز کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں جتانی بازار سے دوران فوجی آپریشن 9 اپریل کو اغوا کیئے گئے دو بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں کی شناخت فدا ولد دوست محمد اور مراد جان ولد محمود سے ہوگئی ہے۔ دونوں کا تعلق جتانی بازار سے ہے۔

جبکہ تین ماہ قبل جتانی بازار سے قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والا شخص، ندیم ولد علی اکبر بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close