ترکی میں صدارتی اختیارات کے حوالے سے آئینی تبدیلیوں سے متعلق ریفرنڈم جاری 

استنبول(ریپبلکن نیوز)  ترکی میں صدارتی اختیارات کے حوالے سے آئینی تبدیلیوں سے متعلق ریفرنڈم میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، ترکی میں نئے صدارتی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جس میں ترک شہری آئین میں اٹھارہ تبدیلیوں کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ملک بھر میں پانچ کروڑ تریپن لاکھ انیس ہزار دو سو بائیس رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دوسرے ملکوں میں بسنے والے ترک ڈاک کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے۔ جائزہ رپورٹوں کے مطابق فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ صدر طیب اردوان کو پچاس فیصد سے زائد لوگوں کی حمایت حاصل ہے لیکن تذبذب کا شکار ووٹر نتائج پلٹ سکتے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں ترکی میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام نافذ ہو جائے گا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close