امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے آنے کی خبر غلط

کراچی(ریپبلکن نیوز) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اور قوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے، عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی؟

امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں پھیل رہی ہیں کہ 16 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ رہا ہوکر آرہی ہیں، اس فضا میں امید پیدا ہوئی کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اورقوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button