بلوچستان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ژوب کے علاقے سرکچ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسکا چہرا انتہائی مسخ اور ناقابلِ شناخت ہے۔ نعش کو تنظامیہ نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مسخ شدہ اور تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، جبکہ مسخ شدہ لاشوں کو بغیر شناخت کے کوئٹہ کے علاقے دشت میں ایک قبرستان میں دفتا دیا جاتا ہے۔

بلوچستان میں ایسے متعدد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جہاں ریاستی فورسز نے جبری طورپر لاپتہ بلوچوں کو بے دردی سے قتل کر کے انکی لاشوں کو مسخ کیا ہے۔اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ھ

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button