موجودہ حالات میں مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں بدلنے کی ریاستی سازش ہے۔ چیئرمین ریحان بلوچ

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ریحان بلوچ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر میں بلوچستان میں مردم شماری کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مردم شماری بلوچ قوم کے خلاف ریاستی سازش ہے اور بلوچ قوم کو انکی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کرنے کا ریاستی اقدام ہے۔

ریحان بلوچ نے لکھا ہے کہ ہمیں منظم انداز میں ریاستی سازشوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگااور اگر ہم متحد ہونگے تو ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔

چیئرمین ریحان بلوچ نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ اگر دنیا بھر میں مظلوم قوموں نے ظالموں کے خلاف جیت حاصل کی ہے تو انکی جیت کے پھیچے انکا آپس میں اتحاد تھا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close