بی آر ایس او کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جرمنی میں آگاہی مہم چلائی گئی

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جرمنی کے شہر پادربورن میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آگاہی مہم چلائی گئی۔

بی آر ایس او کے آفیشل ٹویٹر ہینڈلر سے شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق تنظیم کی جانب سے جرمنی کے شہر پادربورن میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستانی مظالم کے خلاف آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔

آگاہی مہم کے دوران مقامی شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے جن میں بلوچستان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے بارے میں تفصیلات درج تھے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button