بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے جرمنی میں دو روزہ آگاہی مہم

برلن (ریپبلکن نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے جرمنی کے شہر برلن میں بروزِ اتوار لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی، جبکہ یہ آگاہی مہم بروز پیر بھی جاری رہے گی۔ دو روزہ اس آگاہی مہم کا مقصد بلوچستان میں جاری ریاستی جارحیت کو اجاگر کرنا اور لاپتہ افراد کے بارے میں دنیا کو آگاہی دینا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close