کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا شہر میں گیس غائب ہے

شہریوں نے توانائی کے حصول کے لئے لکڑی اور سلنڈروں کا استعمال شروع کیا تو منافع خوروں نے قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اور قلات میں منفی 5 تک پہنچ گیا،

سردی بڑھتے ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہو گئی کھانا پکانے سمیت روز مرہ کے معمولات متاثر ہوئے توشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کر دیاطلب بڑھتے ہی سلنڈروں کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا دکاندار کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے کمی کا اعلان کرکے قیمتوں میں اضافہ کر دیامحکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں