کیچ: فورسز پر حملہ کرنے والے ایران سے آئے تھے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) کیچ میں ایف سی پر سرحد پار سے حملہ، ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کیچ میں ایران سے آئے حملہ آوروں کے ایف سی جوانوں پر حملے پر ایران سے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ شب تربت میں مسلح افراد کے حملے میں 6 ایف سی جوانوں کی ہلاکت پر پاکستان نے ایران سے سفارتی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاج کے دوران حکومت ایران سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کیچ کے علاقے وکائی میں مسلح افراد نے  سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملہ کر کے چھ اہلکارو کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close