بلوچستان ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کے لواحقین کو گرفتار کرنے کی دھمکی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) لاپتہ افراد میں شامل شبیر بلوچ کی بہن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس پک پر اپنے ایک پوسٹ میں آج کوئٹہ میں نکالی جانے والی ریلی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں نے لاپتہ افراد کی پُرامن ریلی کو سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس پر امن احتجاج کو فوج کی جانب سے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا گیا ۔جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی پر امن ریلی کو سبوتاژ کرنے کے لئے گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ان کے پیاروں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیاہے اور دوسری طرف ریاست کے عسکری و سول ادارے اُن سے احتجاج کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close