کوئٹہ میں فائرنگ، ایس پی محمد الیاس خاندان کے تین افراد سمیت ہلاک

کوئٹہ(رہپبلکن نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن محمد الیاس، ان کا بیٹا، بہو اور پوتا جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی محمد الیاس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے نواں کلی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اور ان کا بیٹا، بہو اور پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close