گردوں کے مرض میں مبتلا نصرت بلوچ کی قوم سے مدد کی اپیل

 کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) گردوں کے مرض میں مبتلا تربت، گوکدان کے رہائشی نصرت بی بی کی بلوچ قوم سے مدد کی اپیل۔

نصرت بلوچ  ولد ملنگ شاہ ساکن گوکدان جو گزشتہ کئی سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق نصرت بی بی کے دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے نصرت کی زندگی شدید خطرے میں پڑھ گئی ہے۔

نصرت بی بی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، ماں باپ نے اپنی تمام تر جما کھنجی بیٹی کی علاج پر خرچ کر دئیے ہیں اسی لیے اب انہوں نےاپنی امیدے بلوچ قوم کے صاحبِ حیثیت حضرات سے لگا رکھی ہیں۔

نصرت بلوچ کی والد ملنگ شاہ نے بلوچ قوم کے صاحبِ حیثیت افرادسے درخواست کی ہے کہ انکی بیٹی کی علاج کے لیے انکی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹی کی زندگی کو بچا سکیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ایسے ڈونر کی ضرورت ہے جو اپنا گردا نصرت بی بی کو ڈونیٹ کر سکیں۔جبکہ نصرت کے بھائی اور بہن کم عمری کی وجہ سے اپنا گردا ڈونیٹ نہیں کرسکتے، اور نصرت کے ماں باپ خود کسی ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انکا گردالینے سے منع کر دیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں نصرت بلوچ کی علاج کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔

مالی مدد فرائم کرنے کے خوائشمند حضرات نیچیے دئیے گئے بینک اکاؤنٹ پر پیسے ٹرانسفر کر سکتے ہیں یا نصرت کے والد ملنگ شاہ سے برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

ملنگ شاہ

موبائل نمبر : 03218094682

بینک اکاؤنٹ نمبر : 0010407900339901

برانچ کوڈ : 1040

بینک کا نام : حبیب بینک (ایچ بی ایل)

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close