سوئی میں لوگوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا 

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) سوئی میں پی پی ایل اور ایس این جی پی ایل نے پولیس اور ایف سی کی ملی بگھت سے لوگوں کے سینکڑوں گھر مسمار کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں دریحان کالونی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں ستر سالوں سے قابض پی پی ایل اور ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے پولیس اور ایف سی کی مل کر صیف صدیوں سے آباد لوگوں کے سینکڑوں گھروں کو مسمار کردیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ایل اور ایس این جی پی ایل کے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے گھروں کے نزدیک سے پائپ لائن گزر رہی ہے اور اب اس میں لیکیج شروع ہوا ہے اس لیئے لوگوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ تو گیس پلانٹ بننے سے پہلے یہاں آباد ہے اور گیس پائپ بچھانے کا عمل بعد میں شروع ہوا۔ واضع رہے کہ مزکورہ پائپ لائن ان علاقوں سے ہوتا ہوا پنجاب کو جاتا ہے اور جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے وہ آج تک اس گیس سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گیس اور دیگر بنیادی سہولت دینا تو دور کی بات گیس پلانٹ انتظامیہ نے ایف سی اور آرمی کی بندوق کے نوک پر  ہم سے ہمارے سروں کے سائے بھی چھین لیئے ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker