پروم میں حاجی نوربخش کے گھر پر فورسز کا پھر سے چھاپہ

 

پروم (ریپبلکن نیوز) پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی پیرا ملٹری فورسز کا ایک بار پھر حاجی نور بخش، حاجی عبدالسلام اور حاجی ابراہیم کے گھر پر چھاپہ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے حاجی نور بخش، حاجی عبدالسلام اور حاجی ابراہیم کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دورانِ چھاپہ گھر میں موجود قیمتی سامان بھی ایف سی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی حاجی نور بخش کے گھر پر ایف سی اہلکاروں نے چھاپہ مارتے ہوئے حاجی نور بخش کے فرزند ثنااللہ کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے جو تاحال ایف سی کے تحویل میں ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker