قابض ریاستی فورسز نے تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے پاکستانی فوجی اہلکاروں نےتین بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کےعلاقوں نظرآباد اور ملک آباد میں علی الصبح پاکستانی قبضہ گیر فورسز نے دوران کاروائی تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کرلیا۔ مغویان کی شناخت نظر ولد جمعہ، برکت خان ولد احمد خان اور عبداللہ ولد حسین سے ہوگئی ہے۔

دوران فوجی کاروائی پاکستانی فورسز نے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار بھی کیں۔ پاکستانی فورسز دو موٹر سائیکلیں بھی چھوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close