ترکی میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا،فوج حکومت پر قابض

انقرہ (ری پبلکن نیوز) ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے ملک میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے فوج کی جانب سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اقتدار سنبھالنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترک فوج کی جانب سے جاری بیان میں اقتدار سنبھالے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ہماری کارروائی مصر کی فوجی بغاوت سے مختلف ہے، ملک میں آئینی و جمہوری انسانی حقوق کی بحالی اور جمہوری اقدار کے لیے اقتدار سنبھالا۔ فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی تمام ممالک سے اپنے تعلقات جاری رکھے گا، انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا اور خارجہ امور سے متعلق بھی تعلقات قائم رکھیں گی جب کہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close