پاکستان حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مداخلت کے خلاف 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز)پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے اور پارلیمنٹ کا

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف وزیراعظم نے 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کی تجویز رکھی جس کے بعد کابینہ کے اتفاق رائے سے منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا  جب کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اراکین سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close