پاکستان افغانستان بارڈر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں.جان کربی

John Karbiواشنگٹن(ریپبلکن نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے طورخم بارڈر کی صورتحال پر دونوں ممالک سے رابطے شروع کردیئے اور اعلیٰ فوجی افسر کی شہادت کے باوجود پاکستان پر بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے دباﺅڈالنا شروع کردیا جس کا اعتراف ترجمان جان کربی نے کیا۔
نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایاکہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں ، کشیدگی کم کرنے اور پرسکون رہنے پر زور دے رہے ہیں ، حالات کو مزید خرابی کی طرف جاتانہیں دیکھناچاہتے ، ثالثی کی کوششیں بھی کررہے ہیں ۔
ترجمان کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں افغانستان اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی سربراہی میں امریکی وفد نے بھی پاکستان کادورہ کیا تھا اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ۔
بھارتی صحافی کے ایم کیوایم کے کارکنان کی گمشدگی اور کراچی کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان کاکہناتھاکہ شہر کی اس صورتحال پر امریکہ کو تشویش ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے تھے جبکہ درجن بھرجوان زخمی ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ کی طرف سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دباؤ ڈالنے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اپنی حدود کے 37 میٹر اندر گیٹ کی تعمیر کررہاہے لیکن اس پر افغان فورسز نے فائرنگ کردی ، امریکہ کو چاہیے کہ افغانستان میں بیٹھ کر افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کی بجائے اُنہیں کنٹرول کرے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close