چاغی کے پہاڑی علاقوں سے ایک ہفتے کے دوان 3لاشیں برآمد

دالبندین (ریپبلکن نیوز) چاغی کے مختلف پہاڑی علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران تین لاشیں برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چاغی کے مختلف پہاڑی علاقوں سے تین مسخ شدہ اور پرانی لاشیں برآمد ہوئیں انتظامی کے مطابق ایک ہفتہ قبل پوستی کے پہاڑوں سے ایک پرانی لاش برآمد ہوئی جس کے ہاتھ پاؤں چادر سے باندھے ہوئے تھے ۔

ایک لاش تفتان کے پہاڑوں سے برآمد ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز چھلگزی کے مقام سے بھی لیویز فورس نے ایک مسخ شدہ اور پرانی لاش برآمد کر لی تینوں لاشیں انتہائی مسخ شدہ اور پرانی بتائی جاتی ہیں تاہم ایک لاش کی شناخت احمد شاہ سکنہ چاغی کے نام سے ہوئی مزید تفتیش لیویز انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button