ڈیرہ مراد جمالی میں لاہور جانے والی ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش

نصیرآباد (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ مراد جمالی نیو بس اڈے کے قریب ریلوے ٹریک پر بم برآمد،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نئے بس اڈہ کے قریب کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نامعلوم افراد نے بم سے اڑانے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس اتنظامیہ نے ٹرین کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکاڈ کی ٹیم نے 2 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا،

یاد رہے کہ اسی علاقے میں چند روز قبل بھی ایک ٹرین پر بم حملہ کیا گیا ہے جو کہ کوئٹہ سے راولپندی جارہی تھی۔

جبکہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے ٹرین پر بم حملے کی زمہ داری قبول کر لی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button