بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ہنر مند بنانے کا درست فیصلہ ہے۔ زبیدہ جلال

اسلام آباد (ریپبلکن نیوز) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہنر مند بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

جمعرات کو ترجمان کے مطابق یہ بلوچ افراد ہمارے اپنے ہیں اور ریاست اور حکومت ذمہ داری سے ان کا خیال رکھے گی۔ زبیدہ جلال نے کہاکہ ان افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور ہنرمندی کی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائیگا۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہاکہ قومی دھارے میں شامل ہنر مند افراد کی افرادی قوت سے صوبے میں عوام کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔

دریں اثناء وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کے جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا،ہمارے علاقے میں آج بھی انٹر نیٹ کی سہولیات میسر نہیں ،ہمیں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کو تعلیم کا حصہ بنانا ہو گا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بزنس سمٹ میں بیرون ممالک سے 60 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔بزنس سمٹ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مختلف سرگرمیوں میں ڈالنا ضروری ہے ،نوجوانوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کے جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہمیں ایسے علاقے سے تعلق رکھتی ہوں جہاں آج بھی انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ،وہاں کے لوگوں کو گوبلائزیشن سے ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ٹیکنالوجی میں آنے والی تبدیلیوں کو تعلیم کا حصہ بنانا ہو گا، پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،باڈرز پر کشیدگی ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button