کاہان میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے درجنوں مویشی ہلاک

کوہلو(ریپبلکن نیوز) کاہان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت،ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کاہان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فوج کی جانب سے زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا. 

زرائع کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو کاہان کے مختلف علاقوں نساو سھریں کہور،اڑیندانی باریلی اور سکین میں بڑے پیمانے پر علی الصبح سے پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا.

  فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی. ہیلی کاپڑوں کی شیلنگ سے انسانی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اب تک اس بارے میں مصدقہ کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقے میں مواصلاتی نظام کو فورسز نے علی الصبح سے بند کردیا ہے اور نقل و عمل کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کرکے عام لوگوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہیں۔

 

پہاڑی علاقوں میں فوج کے ساتھ جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں قابض فورسز نے دوران آپریشن کئی گھروں کو نظر آتش کردیا اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاریوں کی تاحال معلومات نہ مل سکی علاقے میں آپریشن کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو کر دیگر علاقوں کی طرف جارہے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کی زیادہ تر زریعئہ معاش مالداری کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے فورسز کی فائرنگ اور ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ سے بہت سے جانوروں کی اموات اور بعض کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔

جبکہ فوج نے بہت سے مال مویشیوں کو چرا کر اپنے ساتھ لے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button