بغداد میں دو مختلف خودکش حملوں میں کم از کم 38 افراد جاں بحق

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو مختلف خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از  کم 38 افراد ہلاک اور 105 سے زاہد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران بغداد شہر میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

بغداد آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد معن کے مطابق جوڑی دار بم باروں کا یہ حملہ بغداد کے وسط میں ایوی ایشن اسکوائر پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایوی ایشن اسکوائر یومیہ اجرت کے مزدوروں کے جمع ہونے کا مقام ہے جہاں وہ صبح سویرے پہنچ کر کام حاصل کرنے کے منتظر رہتے ہیںحملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فوری طور پر ایمبولینس کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں۔ابھی تک کسی جانب سے کارروائی کی ذمّے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close