ڈیرہ مرادجمالی؛ لاہور جانے والی ٹرین پر دھماکہ، چھ فٹ ریلوے ٹریک تباہ

ڈیرہ مراد جمالی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین پر بم حملہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے جت محلہ کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کا اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے بگٹی ایکس پریس گزر رہی تھی  دھماکہ سے چھ فٹ تک ریلوے ٹریک تباہ ہوا جبکہ ریل گاڈی کو بھی نقصان پہنچا، واضع رہے کہ یہ ریل گاڈی کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی تاہم دھماکہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

یاد رہے کہ بلوچ مزاحمتی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں پاکستانی تنصیبات خاص طور پر ٹرینوں، گیس لائنوں اور بجلی کے کمبھوں تباہ کرنے کیلئے نئے اپریشن کا علان کیا تھا جس کے بعد درجن بھر کے قریب گیس لاین تباہ کردیئے گئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker