ڈیرہ بگٹی؛ زین کوہ سے مزید تین بلوچ فرزند خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) زین کوہ سے پاکستانی فوج نے تین بلوچ فرزند اغوا کر لیئے، نمائدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے ساتھ مل کر مختلف گھروں میں چھاپے مار کر تین بلوچ فرندوں کو اغوا کر لیا ہے جن کی شناخت ویساق ولد ڈھلک بگٹی، بوزو ولد غلام محمد بگٹی اور حضور بخش بگٹی کے نامو سے ہوئی ہے

واضع رہے کہ زین کوہ سے پاکستانی افواج نے گزشتہ ایک مہینے دوران دو درجن سے زائد بلوچوں کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں کہ ان کو کس جرم کے ارتکاب پر اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close