افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری، 42 داعش جنگجو ہلاک

کابل(ریپبلکن نیوز)افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کے 42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا۔ داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ دریں اثنا ضلع سنگین میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ فضائی کارروائی ضلع آچن،کوٹ اور رودات میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ فضائی کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیر ے تباہ کر دیے گئے۔ فضائی کارروائی کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker