خاران شہر میں چوروں کا راج، متعدد تاجر و دکاندار لوٹ لیئے گئے

خاران (ریپبلکن نیوز) خاران میں چوروں کا راج

نمایندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق گزشتہ روز خاران شہر میں چار دکانداروں کو لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ روز مغرب کے وقت قبرستان روڈ کے قریب گیراج کے مالک، بس اڈے میں غلہ فروش اور قلعہ روڈ پر قصاب خانے کے قریب ایک اور پرچون فروش دکاندار کستور احمد بلوچ کو بھی گن پوائنٹ پر نقدی سے محروم کیا گیا۔

جبکہ بلوچستان اکیڈمی چوک پر نانبائی کو ڈرا دھمکا کر گن پوائنٹ پر انھیں نقدی سے محروم کیا گیا۔

یاد ریے دو ہفتے قبل خاران شہر ہی میں مشہور تاجر این شاہ آٹوز کے مالک گرداس کمار بھی لوٹ لیا گیا تھا۔

مقامی زرائع کے مطابق چوروں کے اس منظم گروہ کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھوٹ دینے پر عوام نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے اس منظم گروہ کو خفیہ اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔شہر میں بدامنی کے اس طرح کے مسلسل واقعات کے پیش آنے کے بعد اب تک مقامی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close