یمن: خودکش حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) یمن کے جنوبی شہر عدن میں منگل کی صبح ایک خود کش حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں پولیس اہل کار اور عام شہری شامل ہیں۔

"بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق کارروائی میں شہر کے وسطی علاقے منصورہ میں "تنصیبات کی سکیورٹی” کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دھماکے کے سبب پولیس کی عمارت اور دیگر ملحقہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ علاقے کے نزدیک موجود ذرائع کے مطابق دھماکے کے فورا بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close