مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 34 افراد ہلاک

کنساشا(ریپبلکن نیوز)  کانگو میں مال بردار ریل گاڑی کی بارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے سے 34 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ عوامی جمہوریہ کانگو کے صوبے لوالبا میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین پر ایندھن لدا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق گاڑی کے پٹڑی سے اترتے ہی آگ لگ گئی، جس سے زیادہ تر لوگ زندہ جل گئے۔ ٹرین کانگو کے شہر لوبمباشی سے لیونا جا رہی تھی جبکہ مقامی لوگ اس پر غیر قانونی طور پر سفر کر رہے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close