میرا بیٹا بے قصور ہے،انسانی حقوق کے ادارے بازیابی کے لیےکرداراداکریں۔والدہ ممتاز بلوچ

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز)فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوئے پنجگور پروم کے رہائشی ممتاز بلوچ کے والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کے ادارے کردار ادا کریں۔ 16 اکتوبر کو بالیچہ تمپ سے ایف سی کے ہاتھوں اغواہ ہونے والے پروم کے رہائشی ممتاز کے والدہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا بے قصور ہے اور میری کفالت کا واحد ذریعہ تھا۔انکا مزید کہنا تھاکہ ممتاز کا والد انکے بچپن میں ہی فوت ہوگیا تھا جس کے بعد بڑی مصائب سے میں نے ممتاز کی کفالت کی اب وہ میرا سہارا بن گیا تھا گزشتہ ماہ وہ اپنے رشتے دار کے ساتھ تمپ بالیچہ گیا جہاں ایک آپریشن کے دوران فورسز کے اہلکار ان کو اٹھاکر لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے۔میں انسانی حقوق کے اداروں اور حکومتی اختیار داروں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker