قلات سے ایک نوجوان کی لاش برآمد

قلات (ریپبلکن نیوز) قلات کے علاقے سب تحصیل جوہان سے نوجوان کی لاش برآمد، لاش کی تا حال شناخت نہ ہوسکی۔ قلات لیویز کے مطابق قلات کے سب تحصیل جوہان ملگان کے ایریا سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔لیویز نے نعش تحویل میں لیکر قلات ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ نعش چا ر یا پانچ روز پرانی ہے اور اسکو ایک گولی لگی ہے۔ قلات میں شناخت نہ ہو نے کی وجہ نعش کو سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانہ شناخت کے لیئے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker