نواب مہران مری و خلیل بلوچ کا نائیلہ قادری کے بیان پر شدید تنقید

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) اقوام متحدہ میں بلوچ رہنما نواب مہران مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نائلہ قادری کے بیان کو شدد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نائلہ قادری خود کو بلوچوں کی درگا ماں کرار دیتی ہے جبکہ ہم واضع کر دیں کہ نائلہ قادری بلوچ قوم کے نمائدہ نہیں ہے اور انڈیا کے میڈیا کو بھی اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ایک آئن لائن انگلش ویب سائٹ جو کہ بی این ایم کا حمایتی سمجھا جاتا ہے نے بی این ایم کے چیرمین خلیل بلوچ کے حوالے سے کہا کہ کہ چیرمین خلیل نے نائلہ قادری کے بیان کو میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے مترادف کرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی زات کے حوالے سے نہیں کہہ رہا کہ وہ اچھی نہیں ہے مگر کیسے ایک فرد کسی ملک کی جلا وطن حکومت قائم کر سکتا ہے۔انھونے نے مزید کہا کہ ایسے معملات قومی ہم آہنگی سے مشترکہ طور پرطے ہوتے ہیں لیکن نائلہ قادری کا یہ ہتکھنڈہ میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close