پشین: اسٹنٹ کمشنر کی گاڈی کے قریب دھماکہ 4 افراد زخمی

پشین ( ریپبلکن نیوز) پشین بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے گاڑی میں ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی جب کہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دھماکے میں عام شہری اور اہلکاروں کی کتنی تعداد ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا جب کہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اس کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔قریبی اسپتال میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close