برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عہدے سے مستعفی، تھریسامے نئی وزیراعظم

لندن (ریپبلکن نیوز) برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گی اور وہ برطانوی تاریخ میں دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دینے سے قبل ہی گزشتہ روز باضابطہ طور پر ڈین ڈاؤننگ اسٹریٹ (وزیراعظم ہاؤس) خالی کردیا تھا۔

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے برطانیہ کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے جب کہ برطانیہ کو ترقی دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے، میرے وزیراعظم بننے کے بعد بیروزگار افراد کو روزگار ملا اور برطانوی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنے خاندان کے ساتھ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر آخری فوٹوشوٹ بھی کرایا، سابق وزیراعظم کوالوداع کہنے کے لیے سیکڑوں افراد عمارت کے باہر موجود تھے جب کہ اس سے قبل اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون بحیثیت وزیراعظم آخری بار دارالعوام سے سوال و جواب کے سیششن کے بعد جانے لگے تو اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹ اراکین نے انھیں تالیاں بجا کر الوادع کیا۔

نئی برطانوی وزیراعظم اپنی کابینہ میں خواتین کو بھی شامل کرنے کے حق میں ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ نئی برطانوی کابینہ میں 8 خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا اوروزارت داخلہ کے سب سے اہم عہدے پر بھی کسی خاتون کو بٹھانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close