بی ایل ایف فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

BLF 3کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز پیر سرمچاروں نے آواران ماشی بازار میں حیات ولد درمحمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ پاکستانی فوج کا ایک کارندہ تھا اور علاقے میں بلوچوں کی مخبری و آپریشنوں میں ملوث تھا۔ کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود وہ اپنی بلوچ و انسانیت دشمن کرتوتوں سے بازنہیں آیا۔ کوئی بھی پاکستان کے ساتھ مل کر بلوچ دشمن کاموں میں معاونت کرے گا تو اس کا انجام ایسا ہی ہوگا۔ پاکستانی فوج بلوچستان میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اس فوج سے تعاون کرنا انسانیت دشمنی ہے۔ اور ایسے کارندوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close