خاش میں مسلح افراد اورایرانی پولیس کے درمیان فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

Khashخاش (ریپبلکن نیوز)  مغربی بلوچستان کے شہر خاش میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایرانی پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق حملہ آور جیش العدل سے تعلق رکھتے تھے ۔دوسری جناب جیش العد ل نے ایرانی حکام کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیش العدل کا حملہ آوروں سے کوئی تعلق نہیں۔یاد رہے کہ مغربی بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیم جیش العد ل ایرانی فورسز پر بلوچستان کے مختلف مقامات پر حملے کر چکی ہے جس میں ایرانی فورسز کے اعلیٰ افسران بھی مارے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close